image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:09 Hrs(IST)
Sports

سچن، لارا كو پیچھے چھوڑ کر وراٹ بنے سب سے تیز 20 ہزاری

مانچسٹر، 27 جون (یو این آئی )ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی میدان پر آتے ہیں تو نئے ریکارڈ بننا عام ہے، آئی سی سی ورلڈ کپ میں جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی انہوں نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے سب سے تیز 20 ہزار بین الاقوامی رن بنا لئے۔

وراٹ نے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو اس معاملے میں پیچھے چھوڑا اور سب سے تیز رفتار 20 ہزار بین الاقوامی رنز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
وراٹ نے ونڈيز کے خلاف عالمی کپ میچ میں اپنے 37 رن پورے کرنے کے ساتھ ہی یہ ریکارڈ بنا لیا۔
image