image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 19:16 Hrs(IST)
Sports

ونڈیز دورے سے الگ ہوئے دھونی، سیاچن میں کر سکتے ہیں ٹریننگ

نئی دہلی / ممبئی، 20 جولائی (یو این آئی) اپنے فیصلوں سے سب کو چونکانے کے لئے مشہور سابق ہندوستانی کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے اگلے ماہ ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے سے خود کو الگ کر لیا ہے اور ممکن ہے کہ اب وہ سیاچن میں فوج کے ساتھ ٹریننگ کر سکتے ہیں۔

دھونی کے اس فیصلے سے سلیکٹرز کا درد سر ختم ہوگیا ہے جنہیں اب یہ فیصلہ نہیں کرنا ہوگا کہ دھونی کو ونڈیز دورے سے باہر کردیا گیا ہے۔
سابق کپتان نے اتوار کو اس دورے کے لیے ہونے والی سلیکٹرز کی میٹنگ سے قبل ہی خود کے دستیاب نہ ہونے کی بات کہی۔
image