image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 06:53 Hrs(IST)
Sports

وراٹ کی پسند پر لگی مہر، شاستری بنے رہیں گے کوچ

ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) ہندستان کے سابق کپتان کپل دیو کی قیادت والی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی ) نے موجودہ کوچ اور کپتان وراٹ کوہلی کی پسند روی شاستری کو ہی ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انتخابی عمل میں وراٹ کی رائے نہیں لی گئی۔

ہندستانی ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لئے مائیک هیسن، ٹام موڈی، رابن سنگھ، لال چند راجپوت، فل شمون اور موجودہ کوچ روی شاستری دوڑ میں تھے اور سی اے سی نے شاستری کے نام پر مہر لگا دی۔
کپل نے جمعہ کی شام پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔
image