image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 20:58 Hrs(IST)
Sports

انڈر -19 فٹ بال ٹیم نے وانواتو کو 1-0 سے شکست دی

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی ) ہندستانی مرد انڈر -19 فٹ بال ٹیم نے اتوار کو وانواتو میں او ایف سی ڈیولپمینٹل ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں میزبان وانواتو کو 1-0 سے شکست دے کر اپنی مہم کی فاتحانہ شروعات کی۔

وانواتو پورٹ ولا میں كورمان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کی بہترین طریقے سے شروعات کی اور میزبان ٹیم کو شکست دے دی۔
اس مقابلے کے لئے ہندستانی ٹیم کے کوچ فلائڈ پنٹو نے چار دفاعی کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا تھا۔
image