image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 00:50 Hrs(IST)
Sports

سندھو نے ملک کو فخرکا لمحہ فراہم کیا: مودی

نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بنیں پی وی سندھو کو اس کامیابی کے لئے اتوار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو فخر کا لمحہ فراہم کیا ہے۔

مسٹر مودی نے سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آپ نے ہندستان کو ایک بار پھر فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔
آپ نے جس لگن اور جذبہ کے ساتھ اس کھیل کو کھیلا ہے وہ مثالی ہے۔
image