image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:46 Hrs(IST)
Sports

اسٹوکس کے کرشمائی سنچری کی بدولت انگلینڈ کی جیت

لیڈز، 25 اگست (یو این آئی) آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ناٹ آؤٹ 135 رنوں کی کرشمائی اننگز کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں اتوار کے روز دلچسپ اتار چڑھاؤ کے بعد ایک وکٹ سے حیرت انگیز جیت اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔
1 کی برابری دلا دی۔

پہلی اننگز میں صرف 67 رن پر آؤٹ ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم نے پانچویں اور آخری دن دوسری اننگز میں نو وکٹ پر 362 رن بنا کر شاندار کامیابی حاصل کی۔
image