image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 09:51 Hrs(IST)
Sports

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرایا، ایشیز سیریز ڈرا

لندن، 15 ستمبر (یو این آئی) تیز گیند باز اسٹوارٹ براڈ (62 رن پر چار وکٹ) اور جک لیچ (149 رن پر چار وکٹ) کی زبردست گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایشیز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میچ میں 135 رنوں سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2۔
2 سے ڈرا کرلی۔

انگلینڈ کے 399 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگ میں 263 رن پر سمٹ گئی اور انگلینڈ نے یہ مقابلہ 135 رن سے جیت لیا۔
image