SportsPosted at: Sep 19 2019 9:10AM کرکٹ: گیند بازوں کی کارکردگی نے میچ میں واپسی کرائی: وراٹ
موہالی، 19 ستمبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ کو بدھ کے روز دوسرے ٹوئنٹی -20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹیم کے گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ میں ہماری واپسی کرائی۔
وراٹ نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لئے کافی مناسب تھی اور ہمارے گیند بازوں نے بہترین کوشش کی اور ہم مقابلے میں واپس آئے۔
وراٹ نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 72 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار نبھایا۔