image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 18:42 Hrs(IST)
Sports

بارش سے متاثرہ مقابلے میں ہندستان کی نزدیکی ہار

لکھنؤ، 21 ستمبر (یو این آئی) بی آر سارتھ (55) اور کپتان پريم گرگ (53) کی شاندار نصف سنچری اننگز کے باوجود ہندستان کو پانچ میچوں کی انڈر 23 ایک روزہ سریز کے بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں ہفتہ کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اٹل بہاری اكانا بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم پر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 36 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائے۔
ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت ہندستان کو فتح کے لیے 36 اوورز میں 217 رنز درکار تھے لیکن میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 212 رن ہی بنا سکی۔
image