image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 21:43 Hrs(IST)
Sports

گولف:راشد اور اجیتیش کی مشترکہ سبقت

چندی گڑھ، 19 اکتوبر (یو این آئی) پی جی ٹی آئی آرڈر آف میرٹ میں سرفہرست چل رہے دہلی کے راشد خان اور اجتیش سندھو نے سنیچر کوتیسرے راؤنڈ کے بعد ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم والے جیو ملکھا سنگھ انوی ٹیشن گولف ٹورنامنٹ میں مشترکہ سبقت حاصل کرلی ہے۔

دو راؤنڈ تک سرفہرست پر رہنے والی سابقہ رنر اپ چندی گڑھ کے کرن دیپ کوچر حالانکہ تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں لیکن مقابلہ میں ابھی بھی باقی ہیں۔
منوگنداس نے تیسرے راؤنڈ میں سات انڈر 65 کا دن کا سب سے بہترین کارڈ کھیلا اور مشترکہ اٹھویں مْقام پر پہنچ گئے۔
image