image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:01 Hrs(IST)
Sports

کبڈی: دہلی کا دل توڑ کر بنگال بنا نیا چیمپئن

احمد آباد، 19 اکتوبر (یو این آئی) بنگال وارئیرس نے ایکا ایرینا کے ٹرانسسٹیڈيا میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل میں دبنگ دہلی کو ہفتہ کو 34-39 سے شکست دے کر پرو کبڈی لیگ کے ساتویں سیشن کا خطاب جیت لیا۔

فائنل میں پہلی بار پہنچی دبنگ دہلی اور بنگال کی ٹکر سے لیگ کو نیا چیمپئن مل گیا۔
چیمپئن بنی بنگال کی ٹیم کو تین کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی جبکہ رنر اپ دہلی کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے اکتفا کرنا پڑا۔
image