image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:19 Hrs(IST)
Sports

مرے اور واورنکا میں ہوگا اینٹورپ کا خطابی میچ

اینٹورپ، 20 اکتوبر (یو این آئی ) سابق نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے نے دو سال اور آٹھ ماہ پہلے دبئی میں جیتے خطاب کے بعد آخر کار اتوار کو اے ٹی پی یوروپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جہاں ان کے سامنے اسٹنسلاس واورنکا کا چیلنج ہوگا۔

برطانوی کھلاڑی نے مرد سنگلز سیمی فائنل میچ میں يوگو همبرٹ کو 3-6، 7-5، 6-2 سے شکست دی۔
مرے نے 28 جنوری کو اپنی ہپ انجری کے بعد سے پہلی بار کسی ٹور چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
image