image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 19:04 Hrs(IST)
Sports

ریلی آف آسٹریلیا میں حصہ لیں گے گورو گل

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) ہندستان کے ٹاپ ریلی ڈرائیور گورو گل اس ہفتے کے آخر میں ریلی آف آسٹریلیا میں حصہ لیں گے، جو ایف آئی اے ورلڈ ریلی چمپئن شپ کا آخری راؤنڈ ہے۔
تین بار ایشیا پیسیفک ریلی چمپئن اور حال ہی میں ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے گورو نے ڈبليوآرسي 2 میں حصہ لیا تھا اور اس ریلی میں انہوں نے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
ہندستا ن میں جے کے ٹائر کھلاڑی گورو اپنے معاون ڈرائیور مارسنيال گلین کے ساتھ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر جے کے ٹائر کے رنگوں میں نظر آئیں گے۔
image