image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 10:20 Hrs(IST)
Sports

پرتھوی۔آدتیہ کی نصف سنچری کی بدولت ممبئی کی جیت

ممبئی، 17نومبر (یو این آئی) ڈوپنگ معطلی کے بعد واپس کرکرہے نوجوان بلے باز پرتھوی شا (63 رن) اور آدتیہ تارے (82 رن) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت ممبئی نے مشتاق علی ٹرافی گروپ ڈی مقابلے میں اتوار کو آسام کے خلاف 83رن کی جیت درج کی۔
یہ ممبئی کی سات میچوں میں چھٹی جیت ہے جس کے بعد وہ گروپ میں سب سے زیادہ 24پوائنٹ لیکر چوٹی پر بنی ہوئی ہے۔

آسام نے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے ممبئی کو بلے بازی کا موقع دیا جس نے گھریلو وان کھڑے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں گھریلو حالات کا پورا فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20اوور میں پانچ وکٹ پر 206رن کا بڑا اسکور کھڑا کردیا۔
image