image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:42 Hrs(IST)
Sports

بیڈمنٹن میں ہندستان کے دو طلائی اور دو چاندی یقینی

پوكھرا، 05 دسمبر (یو این آئی) ہندستانی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی اشمتا چلها اور گایتری گوپی چند نے جمعرات کو خواتین زمرے کے سیمی فائنل اور سائرل ورما اور اريمن ٹنڈن نے مرد زمرے کے اپنے اپنے مقابلے جیت کر 13 ویں جنوبی ایشیا کھیل کے خواتین کے سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
اس طرح دونوں کے سنگلز فائنل میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے فائنل میں پہنچنے سے ملک کے سونے اور چاندی کا تمغہ پکے ہو گئے ہیں۔

ٹاپ سیڈ اشمتا نے سری لنکا کی کھلاڑی اچني رتناسري کو 21-5، 21-7 سے شکست دی جبکہ گایتری نے بھی سری لنکا کی دلمي دياس کو 21-17، 21-14 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ۔
image