image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 21:49 Hrs(IST)
Sports

ونڈیز نے آسان جیت کے ساتھ سیریز برابر کی

ترواننتھاپورم، 8دسمبر (یو این آئی) تجربہ کار اوپنر لینڈل سمنس کی ناٹ آوٹ 67رن کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ہندستان کو دوسرے ٹی۔
20 مقابلے میں اتوار کو 9گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-1سے برابری کرلی۔

ہندستان نے شیوم دوبے (54) کی پہلی نصف سنچری کی بدولت 20اوور میں سات وکٹ پر 170رن بنائے جبکہ ونڈیز نے 18.3اوور میں دو وکٹ پر 173رن بناکر میچ جیت لیا۔
image