image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 13:05 Hrs(IST)
Sports

ہتمائر اور ہوپ کی سنچریوں کی مدد سے ونڈیز نے ہندستان کو شکست دی

چنئی، 15دسمبر (یو این آئی) نوجوان بلے باز شمران ہتمائر (139) کی طوفانی سنچری اور انکی اوپنر شائی ہوپ (ناٹ آوٹ 102)کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 218رن کی زبردست شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ہندستان کو پہلے ون ڈے میں اتوار کو آٹھ وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی سبقت بنالی۔

ہندستان نے شریس ایئر (70) اور وکٹ کیپر رشبھ پنت (71) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے مابین چوتھے وکٹ کے لئے 114رن کی بہترین شراکت کی بدولت مقررہ پچاس اوور میں 8وکٹ پر 288رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن ہتمائر کی طوفانی سنچری نے اس ہدف کو بونا ثابت کردیا۔
ونڈیز نے 47.5اوور میں دو وکٹ پر 291رن بناکر یکطرفہ انداز میں جیت حاصل کرلی۔
image