image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:57 Hrs(IST)
Sports

میتھیوز سنچری کے قریب، سری لنکا مضبوط پوزیشن

ہرارے، 21 جنوری (یواین آئی) انجیلو میتھیوز کے ناٹ آؤٹ 92 اور کشل مینڈس کے 80 رنوں کی بدولت سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن منگل کے روز پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 295 رن بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔

سری لنکا اب پہلی اننگز میں زمبابوے کے 358 رن کے اسکور سے 63 رن دور ہے۔
میتھیوز نے 253 گیندوں کی اپنی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے ہیں جبکہ مینڈس نے 163 رن کی اپنی اننگز میں آٹھ چوکے لگائے۔
image