image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:07 Hrs(IST)
Sports

شکھر ٹی -20 اور ون ڈے سیریز سے باہر، سیمسن اورپرتھوی کو ملا موقع

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی اوپنر شکھر دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی -20 اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان دونوں سیریز کے لئے بالترتیب سنجو سیمسن اور پرتھوی شا کو ہندوستانی ٹیموں میں جگہ دی گئی ہے۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹوئنٹی 20 سیریز 24 جنوری سے شروع ہوگی۔
اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز پانچ فروری سے شروع ہوگی۔
image