image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:11 Hrs(IST)
Sports

رانا کی طوفانی سنچری، دہلی کی ودربھ پر شاندار جیت

نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) نتیش رانا (ناٹ آوٹ 105) کی طوفانی سنچری اور سلامی بلے بازوں کنال چندیلا (75) اور هتین دلال (82) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت دہلی نے سابق چمپئن ودربھ کو رنجی ٹرافی اے اور بی گروپ مقابلے میں آج چوتھے اور آخری دن چھ وکٹ سے شکست دے کر چھ پوائنٹس حاصل کر لئے۔

دہلی کو جیت حاصل کرنے کے لئے 347 رن کا مشکل ہدف ملا تھا اور اس نے کل بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔
کسی کو بھی توقع نہیں تھی کہ دہلی آخری دن جیت کے لئے ضروری رن بنا لے گی لیکن دہلی کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں نے اس سیشن میں پہلی مرتبہ امید کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دہلی نے یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں چار وکٹ پر 348 رن بنا کر بہترین جیت اپنے نام کی۔
image