image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:47 Hrs(IST)
Sports

۔۔۔۔

مردوں میں چوتھی سیڈ روس کے ڈینیل مدویدیف، پانچویں سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیم، ساتویں سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر جویریو اور نویں سیڈ فرانس کے گائل مونفلس نے تیسرے راؤنڈ کا اپنا مقابلہ جیت کر راؤنڈ 16 میں جگہ بنا لی ہے جبکہ خواتین میں پانچویں سیڈ یوکرائن کی ایلينا سویتلانا بھی تیسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں۔

مدویدیف نے 96 ویں رینکنگ کے الیکسی پاپيرن کو ایک گھنٹے 47 منٹ میں 6-4، 6-3، 6-2 سے، تھیم نے آسٹریلیا کے ٹیلر فرٹز کو دو گھنٹے 50 منٹ تک چلے چار سیٹ کے مقابلے میں 6-2، 6- 4، 6-7، 6-4 سے، جویریو نے اسپین کے فرنانڈو ورداسكو کو 6-2، 6-2، 6-4 سے اور مو نفلس نے لٹویا کوالیفائر ارنسٹ گلبس کو 7-6، 6-4، 6-3 سے شکست دی۔
لیکن 11 ویں سیڈ بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن باہر ہو گئے۔
image