image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:18 Hrs(IST)
Sports

بھوپال میں ’سی آر ایس سی بی سب زون اپسورٹس میٹ 2020‘کا انعقاد

بھوپال، 29 جنوری (یو این آئی) بھوپال کے محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ’سی آر ایس سی بی سب زون اسپورٹس میٹ 2020‘ کا انعقاد کیا جائے گا جسے کل یہاں کے ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم میں اجے کمار چوہان پرنسپل چیف کمشنر (ایم پی اور چھگ) بھوپال کی جانب سے افتتاح کیا جائے گا۔

انکم ٹیکس کی جانب سے آج یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق دو دن چلنے والے اس اسپورٹس میٹ میں مرکزی دفاتر کے محکمہ انکم ٹیکس مدھیہ پردیش۔
چھتیس گڑھ، اشیاء اور خدمات ٹیکس، نارکوٹِکس محکمہ وغیرہ سے متعلق تین سو افراد مختلف کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیں گے ۔
image