image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:47 Hrs(IST)
Sports

جونیئر مرد ورلڈ کپ ہاکی کی میزبانی کرے گا ہندستان

نئی دہلی 17 فروری (یو این آئی ) ہندستان 2021 میں ایف آئی ایچ جونیئر مرد ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا اور اس کے مقامات اور تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پیر کو یہ اعلان کیا۔
ایف آئی ایچ نے بتایا کہ یہ جونیئر ٹورنامنٹ سال 2021 کے آخر میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں انڈر 21 سطح کے باصلاحیت کھلاڑی حصہ لیں گے۔
image