image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 18:39 Hrs(IST)
Sports

پارتھیو اور كلاريا کی سنچریوں سے گجرات مضبوط

ولساڑ، 21 فروری (یو این آئی ) کپتان پارتھیو پٹیل (124) اور روش كلاريا (118) کی شاندار سنچریوں کی بدولت گجرات نے گوا کے خلاف یہاں ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل مقابلے کے دوسرے دن جمعہ کو آٹھ وکٹ پر 602 رنز بنا کر اپنی اننگز کا اعلان کر دیا اور میچ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
گجرات کی جانب سے کپتان پارتھیو نے شاندار بلے بازی کی اور انہوں نے 172 گیندوں کی اننگز 16 چوکوں کی مدد سے 124 رن بنائے۔
كلاريا نے بھی چھٹے نمبر پر شاندار سنچری کھیلتے ہوئے 185 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 118 رنز بنا کر ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
image