image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 20:56 Hrs(IST)
Sports

شانتانو ، دیباشيش کی نصف سنچریوں سے سنبھلا اڑیسہ

کٹک، 21 فروری (یو این آئی) دیباشيش سامترے (68) اور شانتانو مشرا (62) کی نصف سنچریوں کی بدولت اڑیسہ نے بنگال کے خلاف رنجی ٹرافی کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک چار وکٹ پر 151 رن بنا کر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرلی۔

اڑیسہ کی جانب سے دیباشيش نے 145 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 68 رن اور شانتانو نے 214 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔
دونوں بلے بازوں کی شاندار اننگز کی بدولت اڑیسہ نے بنگال کے خلاف اپنی پوزیشن سنبھال لی ۔
image