image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:26 Hrs(IST)
Sports

آسٹریلیا کے خلاف تعطل نہیں توڑ پایا ہندوستان

بھونیشور، 21 فروری ( یواین آئی) دنیا کی نمبر دو ٹیم آسٹریلیا نے ہندوستان کو جمعہ کے روز ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے مقابلے میں 4-3 سے ہرا دیا اور اس طرح ہندوستان کا آسٹریلیا کے خلاف مقابلہ جیتنے کا تعطل نہیں ٹوٹ سکا۔
عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہندوستان نے آسٹریلیا کو آخری مرتبہ 2016 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی اور تب سے اب تک چار برسوں میں ہندوستان آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکا ہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیلین وِتھرسپون نے میچ کے چھٹے منٹ میں میدانی گول کر کے ٹیم کا اسکور 1-0 سے آگے کر دیا ۔
image