image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 22:53 Hrs(IST)
Sports

آسٹریلیائی کپتان فنچ کی جانب سے اسمتھ ، وارنر کی تعریف

کیپ ٹاؤن ، 27 فروری (یو این آئی) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں 2۔
1 سے کامیابی حاصل کرنے میں معاون اپنی ٹیم کی تعریف کی ہے ، اس مققابلے میں آسٹریلیائی ٹیم نے 97 رنز سے شاندار جیت درج کی تھی ۔

آسٹریلیائی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو فتح کے لئے 194 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا ، اور اس کے گیند بازوں نے 15.3 اوور میں میزبان ٹیم کو 96 رنز پر آل آؤٹ کر دیا ، اس میچ میں مچل اسٹارک اور ایشٹن ایگر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
image