image
Friday, Apr 26 2024 | Time 02:11 Hrs(IST)
Sports

اٹیکنگ مقابلے میں گوا سے نبرد آزما ہوگا چینین

چنئی، 28 فروری (یو این آئی ) میزبان چینین ایف سی ہفتہ کو جب یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں پلےآف کے پہلے مرحلے میں ایف سی گوا کے خلاف میدان میں اترے گی تو اس کی کوشش گھریلو میدان کا فائدہ اٹھانے کی ہوگی۔

دونوں ٹیمیں لیگ مرحلے میں شاندار فارم کے دم پر پلےآف میں پہنچی ہیں اور ایسے میں مقابلہ زیادہ دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔
ووین کائل کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے چینین شاندار فارم میں چل رہی ہے۔
image