image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 07:53 Hrs(IST)
Sports

کینیا نے افریقہ ٹی -20 کپ ملتوی کیا

نیروبی، 27 مارچ (یو این آئی ) افریقہ کرکٹ ایسوسی ایشن (اےسي اے) نے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اس ہفتے سے شروع ہونے والے افریقہ ٹی -20 کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ آٹھ ٹیمیں یوگنڈا، نائیجیریا، کیمرون، گھانا، بوٹسوانا، ملاوی، موزمبیق اور کینیا کو حصہ لینا تھا۔
اس ٹورنامنٹ میں دو گروپ تھے جن میں گروپ اے میں یوگنڈا، نائیجیریا، گھانا اور ملاوی تھے جبکہ گروپ بی میں میزبان کینیا، بوٹسوانا، موزمبیق اور کیمرون شامل تھے۔
image