image
Friday, Apr 26 2024 | Time 02:22 Hrs(IST)
Sports

ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن انتھونی جوشوا گوشہ تنہائی میں

لندن،28 مارچ (یو این آئی )ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن انتھونی جوشوا نے برطانوی شہزادے چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تنہائی اختیار کرلی۔
برطانوی باکسر نے حال ہی میں کامن ویلتھ ڈے کے موقع پر شہزادہ چارلس سے ملاقات کی تھی اور اب شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد باکسر نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

باکسر کے ترجمان کی جانب سے کہا گیاہے کہ انتھونی جوشوا نے حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو آئسولیشن میں رکھا ہے البتہ وہ بالکل ٹھیک اور تندرست ہیں۔
image