image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 02:41 Hrs(IST)
Sports

ہندستانی کشتی یونین کے صدر برج بھوشن نے دیے 16 لاکھ

نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کشتی یونین کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے فیڈریشن کی جانب سے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی مدد کے لئے 11 لاکھ روپے اور اتر پردیش، وزیر اعلی راحت فنڈ میں پانچ لاکھ روپے کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر برج بھوشن نے پہلوان بجرنگ پنیا کی بھی تعریف کی جس نے اس مشکل گھڑی میں ملک کو اپنا تعاون دیا ہے۔
برج بھوشن نے فیڈریشن کی تمام یونٹس سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مشکل گھڑی میں ملک کو اپنا اپنا تعاون پیش کریں۔
image