image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:48 Hrs(IST)
Sports

عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن نے عالمی رینکنگ کو کیا فریز

نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (بي ڈبلیوایف) نے ٹوکیو 2020 اولمپک ملتوی کئے جانے اور 2021 میں ان کے انعقاد کی نئی تاریخیں طے کئے جانے کے بعد عالمی رینکنگ اور عالمی جونیئر درجہ بندی کو اگلے حکم تک فریز کر دیا ہے۔

بي ڈبلیوایف نے منگل کو کہا کہ ہم مضبوطی کے ساتھ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ٹوکیو 2020 اولمپک کی نئی تاریخیں طے کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ٹوکیو اولمپک کا 2021 میں 23 اپریل سے آٹھ اگست تک انعقاد ہوگا۔
image