image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 03:56 Hrs(IST)
Sports

اے آئی ایف ایف نے دئے 25 لاکھ روپے

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی ) آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے کورونا وائرس كووڈ -19 کے خلاف ملک کی جنگ میں وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ روپے کی مدد دی ہے۔

اے آئی ایف ایف کے صدر پرفل پٹیل نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ہم وطنوں کی محبت اور حمایت نے ہمیشہ ہمیں حوصلہ افزا کیا ہے اور اب ہمارا فرض ہے کہ اس بحران کی گھڑی میں ملک کی مدد کریں۔
ہمیں متحد ہوکر رہنا ہے اور ایک دوسرے کی مدد سے ہم اس بحران سے باہر نکل جائیں گے۔
image