image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:12 Hrs(IST)
Sports

ایشین یوتھ گیمز سال 2021 میں 20 نومبر سے

نئی دہلی ، یکم اپریل (یو این آئی) کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے سبب ایشین اولمپک کونسل (او سی اے) نے چین کے شہر شانتو میں سال 2021 میں 20 سے 28 نومبر تیسرے ایشین یوتھ گیمزکے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

او سی اے نے یہ فیصلہ ایشین یوتھ اسپورٹس آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ کیا ہے۔
ان گیمز میں 18 کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
image