image
Friday, Apr 19 2024 | Time 14:49 Hrs(IST)
Sports

ٹیبل ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں

لوزان، 02 اپریل (یو این آئی ) بین الاقوامی ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف ) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس کے ٹورنامنٹ ملتوی ہونے سے اس کی عالمی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور اس کی درجہ بندی وہی رہے گی جو مارچ میں جاری کی گئی تھی۔

آئی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ اپریل 2020 کی درجہ بندی کا تعین کیا جائے گا اور ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ آنے کے بعد اسے جاری کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ 15 اپریل کو آئے گا جب آئی ٹی ٹی ایف کورونا سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اپنی اگلی میٹنگ کرے گا۔
image