image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 09:54 Hrs(IST)
Sports

ہاکی انڈیا نے اڑیسہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں دئے 21 لاکھ

نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی ) ہاکی انڈیا نے کورونا وائرس کے خلاف ملک کی جنگ میں اڑیسہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں 21 لاکھ روپے کی مدد دی ہے۔

اڑیسہ میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹو بورڈ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اڑیسہ حکومت کے ریلیف فنڈ میں 21 لاکھ روپے کی مدد دی جائے۔
ہاکی انڈیا نے اس سے پہلے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کی مدد دی تھی۔
image