image
Friday, Apr 26 2024 | Time 00:19 Hrs(IST)
Sports

ٹیم انڈیا میں کم ہیں سینئر کھلاڑی: یوراج

نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی ) ہندستان کے سابق بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ موجودہ ہندستانی ٹیم میں ایسے سینئر کھلاڑی انتہائی کم ہیں جنہیں دیکھ کر یا جن سے نوجوان کھلاڑی ٹیم میں رہ کر کچھ سیکھ سکیں۔
یوراج نے منگل کو ٹیم انڈیا کے محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما کے ساتھ انسٹاگرام پر ویڈیو کال کے دوران بات چیت میں کہاکہ آج کل کے نوجوان کھلاڑی کسی کو بھی کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔
آج کی نسل اور ہماری نسل میں بڑا فرق یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے تئیں خاص طور پر احترام کا احساس کس طرح سے پیش کرتے ہیں اور کس طرح سے ان کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔
image