image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:36 Hrs(IST)
Sports

گرفتاری کے معاملے میں شہان مدھوشنکا معطل

کولمبو ، 26 مئی (یو این آئی) سری لنکا کرکٹ(ایس ایل سی ) نے منگل کے روز شیہان مدھوشنکا کو ہیروئن رکھنے کے الزام میں ہر طرح کی کرکٹ فارمیٹ سے معطل کردیا۔
ایس ایل سی کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے فوری طور پر شیہان مدھوشنکا کو ہر طرح کی کرکٹ سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ہفتے کے روز پولیس کے ذریعے غیر قانونی منشیات رکھنے کے الزام میں کھلاڑی کی گرفتاری کے بعد کیا گیا جسے بعد میں ریمانڈ تحویل پر بھیج دیا گیا تھا۔
image