image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 14:12 Hrs(IST)
Sports

ذہنی تربیت کی وجہ سے ٹاپ 10 میں پہنچی تھی: دیپکا

ممبئی، 30 مئی (یو این آئی) پروفیشنل خواتین اسکواش رینکنگ میں ہندستان کی جانب سے سب سے پہلے ٹاپ 10 میں جگہ بنانے والی دیپکا پليكل کارتک کا خیال ہے کہ صرف پریکٹس سے نہیں بلکہ ذہنی مہارت کی تربیت کی وجہ سے ان کی درجہ بندی میں سدھار ہوا تھا۔

دیپکا نے ایک پروگرام میں کہا کہ میں اپنے کیریئر کے آغاز میں بہت جلد 20 ویں رینکنگ پر پہنچ گئی تھی اور طویل وقت تک اسی درجہ بندی پر اٹکی رہی تھی۔
اس وقت تک میں نے ذہنی کوچ کے بارے میں نہیں سوچا تھا لیکن دنیا میں ٹاپ 10 میں پہنچنے کے لئے آپ کو بہت کچھ مختلف کرنا ہوتا ہے۔
image