image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 03:42 Hrs(IST)
Sports

ونڈیز کھلاڑیوں اور عملے کی تنخواہوں میں 50 فیصد کی تخفیف

پورٹ آف اسپین، 30 مئی (یو این آئی) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کورونا وائرس کے سبب اقتصادی بحران کو دیکھتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں اور عملے کی تنخواہوں میں 50 فیصد کی کمی کر دی ہے اور یہ عارضی کمی چھ ماہ تک جاری رہے گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پروفیشنل کرکٹ اب ملتوی ہے اور کرکٹ بورڈز کو کھیل ٹھپ ہونے سے مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حالات معمول ہونے کی کوئی امید بھی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ اس نے عملے، کھلاڑی، امپائر اور کوچ کی تنخواہ میں 50 فیصد کی کمی کی ہے جو ایک جولائی سے مؤثر ہوگی۔
image