image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:03 Hrs(IST)
Sports

کھیل رتن کے لئے امت پنگھل اور وکاس کرشنن کی سفارش

نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ہندستانی باکسنگ فیڈریشن (بي ایف آئی ) نے اپنے اسٹار باکسر امت پنگھل اور وکاس کرشنن کی ملک کی اعلی ترین کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن اور لولينا بورگوهین، سمرنجيت کور اور منیش کوشک کی ارجن ایوارڈ کے لئے مرکزی وزارت کھیل کو سفارش کی ہے۔

باکسنگ فیڈریشن نے پیر کو جاری بیان میں بتایا کہ اس نے انتہائی غور و خوض کے بعد قومی کھیل ایوارڈ کے لئے ان ناموں کو منتخب کیا ہے۔
بي ایف آئی نے کوچ کے باوقار درون اچاریہ ایوارڈ کے لئے ہندستانی خاتون ٹیم کے ہیڈ کوچ علی قمر اور اسسٹنٹ کوچ چھوٹے لال کا نام بھیجا ہے۔
image