image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 07:10 Hrs(IST)
Sports

جدید کرکٹ کی نمبر ون جوڑی ہیں وراٹ-روہت: سنگاکارا

ممبئی، یکم جون (یو این آئی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور میرلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے صدر کمار سنگاکارا نے ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما کو جدید کرکٹ کی نمبر ون جوڑی قرار دیا ہے۔

سنگاکارا نے دونوں اسٹار بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان کے پاس ایسے دو کھلاڑی جو روایتی کھیل کھیلتے ہوئے بھی کرکٹ کی ہر شکل میں مضبوط اٹیک کر سکتے ہیں۔

سابق سری لنکا کے کپتان نے ایک پروگرام میں کہا کہ جدید دور میں ہندوستان کے پاس روہت اور وراٹ کے طور پر دو شاندار کھلاڑی ہیں جو روایتی شاٹس کھیلتے ہیں لیکن کھیل کے ہر فارمیٹ میں مضبوط اٹیک کرنا جانتے ہیں۔
image