image
Friday, Apr 19 2024 | Time 18:02 Hrs(IST)
Sports

رانی کھیل رتن اور وندنا،مونیکا،ہرمن پریت ارجن کےلئے نامزد

نئی دہلی،2 جون (یواین آئی)ہاکی انڈیا نے انڈین ویمن ٹیم کی کپتان رانی کے نام ملک کے سب سے بڑے کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن اور وندنا کٹاریا،مونیکا اور ہرمن پریت کا نام ارجن ایوارڈ کےلئے کھیل کی مرکزی وزارت کو بھیجا ہے۔

ہاکی انڈیا نے منگل کو یہ اعلان کیا۔
ہاکی انڈیا نے لائف ٹائم اچیومنٹ کے دھیان چند ایوارڈ کےلئے سابق ہندوستانی کھلاڑی ڈاکٹر آر پی سنگھ اور تشار کھانڈیکر اور دروناچاریہ ایوارڈ کےلئے کوچ بی جے کوریپا اور رومیش پٹھانیا کا کام وزارت کو بھیجا ہے۔
image