image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:17 Hrs(IST)
Sports

رچیل نیوزی لینڈ خاتون کرکٹ ٹیم کے مرکزی معاہدہ سے باہر

ویلنگٹن، 02 جون (یو این آئی) نیوزی لینڈ کی تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز رچیل پريسٹ کو خواتین کرکٹ ٹیم کے 2020-21 کے لئے جاری مرکزی معاہدہ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

رچیل کو گزشتہ سیزن میں مرکزی معاہدے میں شامل کیا گیا تھا لیکن اس دوران کل آٹھ بین الاقوامی میچوں میں وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں۔
انہوں نے اس سال ہوئے ٹی -20 ورلڈ کپ کے چار میچوں میں صرف 60 رنز بنائے تھے۔
image