image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:07 Hrs(IST)
Sports

دلت سماج پر تبصرہ کیلئے یوراج کے خلاف شکایت

دلت سماج پر تبصرہ کیلئے یوراج کے خلاف شکایت

حصار، 02 جون (یو این آئی) دلت سماج کے خلاف مبینہ تبصرہ کو لے کر سابق ہندستانی کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک شکایت ہانسی کے پولس سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی ہے۔

دلت حقوق کارکن اور وکیل رجت كلسن نے بتایا کہ انہوں نے یہ تحریری شکایت دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا میں کل سے وائرل ہو رہے ایک ویڈیو میں یوراج کرکٹر روہت شرما سے بات چیت میں یہ تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔

image