image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:09 Hrs(IST)
Sports

انڈر 17 فٹبال خواتین کی ممکنہ کھلاڑیوں کو 10 ہزار وظیفہ

نئی دہلی ، 04 جون (یو این آئی ) آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) آئندہ سال ہندوستان میں منعقد ہونے والے فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ کی ممکنہ کھلاڑیوں کو جون اور جولائی 2020 کے لئے ہر ایک کو 10،000 روپے فیکس وظیفہ دے گی۔

اے آئی ایف ایف بعد میں اس صورتحال کا جائزہ لے گا کہ گورنمنٹ کے رہنما خطوط کے مطابق گوا میں تیاری کا کیمپ کب شروع کیا جائےگا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں اور اس وقت انڈر 17 ممکنہ کھلاڑی اپنے اپنے گھروں میں ہیں۔
image