SportsPosted at: Jul 6 2020 6:13PM دھونی نے گنگولی کی وراثت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا: وقار
نئی دہلی ، 06 جولائی (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ایک عظیم کپتان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سورو گنگولی کی وراثت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا ہے۔
وقار نے یہ بات سابق ہندوستانی کپتان دھونی کی سالگرہ کے موقع پر کہی۔
7 جولائی کو دھونی 39 سال کے ہونے جارہے ہیں۔