image
Friday, Apr 19 2024 | Time 15:38 Hrs(IST)
Sports

غیر ملکی سرزمین پر آئی پی ایل کا انعقاد آخری اختیار

نئی دہلی ، 07 جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے اور دنیا میں سب سے امیر ہندوستانی کنٹرول بورڈ برائے کرکٹ (بی سی سی آئی) کے ذریعے آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے شش و پنج کی صورت حال برقرار ہے۔

اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التواء پر آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کی میزبانی سے متعلق بی سی سی آئی کی تمام توقعات برقرار ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس ماہ ورلڈ کپ ایونٹ کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔
image