image
Friday, Mar 29 2024 | Time 21:12 Hrs(IST)
Sports

دنیائے کرکٹ کی گواسکر کو 71ویں یوم پیدائش پر مبارکباد

نئی دہلی ، 10 جولائی (یو این آئی) کرکٹ کے بہترین اوپنر اور سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر جمعہ کے روز 41 سال کے ہوگئے اور آئی سی سی ، بی سی سی آئی اور لیجنڈ سچن تندولکر نے ان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

لٹل ماسٹر کے نام سے معروف گواسکر کی سالگرہ کے موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹویٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ "ٹیسٹ میں 10،000 رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین ، ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں تین بار سنچری بنانے والے پہلے بلے باز،2005 تک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز ، ٹیسٹ میں 100 کیچ لینے والے پہلے ہندوستانی فیلڈرلیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کو سالگرہ مبارک ۔
"
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹویٹر پر ان کی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “ٹیسٹ کرکٹ میں 10،000 رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین۔
image