image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:34 Hrs(IST)
Sports

معین اور بیئرسٹوون ڈے کے ٹریننگ گروپ میں شامل

لندن ، 10 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کے تربیتی گروپ کا ون ڈے سیریز کے لئے اعلان کردیا گیا ہے اور ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے معین علی اور جانی بیئرسٹو بھی شامل ہیں ۔

رواں ماہ کے آخر میں آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے 24 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی گروپ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
بین اسٹوکس ، جوس بٹلر اور جوفرا آرچر اس محدود اوورز گروپ میں شامل نہیں ہیں۔
image